حکومت کو پہلے کمیٹی بنانایادکیوں نہ آیا : شفقت محمود
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رہنما ء پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شفقت محمودنے کہا ہے حکومت کو 4 سال میں اخلاقیات کی کمیٹی بناناتو یادنہیں آیا،آج عمران کے معاملے پر سیاست کرنے کا موقع مل گیا ہے ،حکومت کا کمیٹی بنانے کا مقصد عمران کو نشانہ بنانا ہے ، بلاول صاف ستھری اور تہذیب کے دائرے میں سیاست کرے، پیپلزپارٹی کا برا حال کرپشن کی وجہ سے ہوا، زرداری کرپشن کی مثال ہے جس نے عوام کاخون چوس کرپیسے با ہر منتقل کیے، پیپلزپارٹی کوبھی اپنے 5 سال میں اخلاقیات کی کمیٹی بنانا یاد نہیں آیاجتنے کارنامہ اس دور میں ہوئے قوم کی یاداشت میں سب محفو ظ ہے۔مجھے تو حیرانگی ہو رہی ہے کرپشن کے پیسے سے پلنے والا بچہ دوسروں پر انگلیا ں اٹھا رہا ہے۔ سرے محل جیسی جائیدادوں کے مالک عمران کے والدپربات کررہے ہیں؟ اگر ملک میں اچھی اور بہترین سیاست کرنی ہے تو بلاول اپنے والد کی لوٹ مار کو واپس ملک کے خزانے میں جمع کروائے۔اخلاقیات کمیٹی کا مقصد صرف عمران خان کو نشانہ بنانا لگتا ہے کیونکہ عمران نے حکومت کی کرپشن کے پول کھو ل رکھے ہیں اور حقیقی اپوزیشن نبھائی ہے اب حکومت جو کرے گی سب کو نظر آ رہا ہے۔
شفقت محمود