ڈان لیکس سکینڈل،راؤ تحسین کیخلاف محکمانہ کارروائی کیلئے یونس ڈھاکا انکوائری افسر مقرر

ڈان لیکس سکینڈل،راؤ تحسین کیخلاف محکمانہ کارروائی کیلئے یونس ڈھاکا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈان لیکس سکینڈل میں ملو ث پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے افسر مقرر کرکے نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم ہاوس سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق ڈان لیکس سکینڈل میں ملوث راؤ تحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے راؤتحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی توثیق کر کے اس پر عملد رآمد کیلئے تین افسران کے نام بھجوائے تھے جن میں عابد جاوید ،ممتاز شاہ اور یونس ڈھاگا شامل تھے۔

راؤ تحسین

مزید :

صفحہ اول -