جماعت اسلامی گلالئی سے متعلق وضاحت کرے

جماعت اسلامی گلالئی سے متعلق وضاحت کرے
 جماعت اسلامی گلالئی سے متعلق وضاحت کرے

  

پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی عائشہ گلالئی کو پارٹی میں شامل ہونے کی پیش کش اور حمایت کرنے کی وضاحت کرے۔پشاور جمخانہ میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ میلہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے عائشہ احد کو فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عائشہ احد کو کئی سال سے انصاف نہیں مل رہا تھا۔ انھوں نے جماعت اسلامی سے عائشہ گلالئی کی حمایت کرنے کی وضاحت بھی مانگ لی ہے۔ نعیم الحق نے شاہد خاقان عباسی کو کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دے دیا انکا کہنا تھا کہ اب بھی نوازشریف کا حکم چلتا ہے۔

نعیم الحق

مزید :

صفحہ اول -