میجر طفیل محمد شہید کا 59 واں یوم شہادت آج

میجر طفیل محمد شہید کا 59 واں یوم شہادت آج
 میجر طفیل محمد شہید کا 59 واں یوم شہادت آج

  

اسلام آ با د (آن لائن ) پاکستان کا سب سے بڑاعسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کا 59 واں یوم شہادت آج پیر کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔وہ 22جولائی1914 کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انہوں نے1943 سے1958 تک پاکستان آرمی میں سروس کی میجر طفیل محمد شہید اٹھارہ پنجاب رجمنٹ میں میجر کے رینک پر تھے اور-7 اگست1958 کو لکشمی پورایریا میں جام شہادت نوش کیا میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں عارفوالااورطفیل آباد سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس میں میجر طفیل محمد کی ملک کی خاطر گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائیگا اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -