عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے

عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے
 عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے

  

چترال (آن لائن) پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خواتین ہمیشہ سوچ سمجھ کر ہی الزامات لگاتی ہیں اور اگر عمران خان نیازی پر الزامات ہیں تو ان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اتوار کے روز چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا ہے کہ ویسے ہی معاشرے میں خواتین ہی استحصال کا نشانہ بنتی ہیں لیکن خواتین ہمیشہ سوچ و سمجھ کیساتھ الزامات لگاتی ہیں شیری رحمان نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان نیازی پر الزامات لگائے ہیں تو انکی شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہیے اور انصاف کا ترازو سب کیلئے برابر ہونا چاہئے ۔

شیری رحمان

مزید :

صفحہ اول -