نوازشریف کی نااہلی پر سرتاج عزیز نے عمران کومبارکباد دی،عمران اسماعیل

نوازشریف کی نااہلی پر سرتاج عزیز نے عمران کومبارکباد دی،عمران اسماعیل
 نوازشریف کی نااہلی پر سرتاج عزیز نے عمران کومبارکباد دی،عمران اسماعیل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی پر سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عمران خان کو مبارکباد دی تھی۔حلفاً کہتا ہوں ،عمران خان کو مبارکباد نہیں دی ،سرتاج عزیز نے عمران اسماعیل کے دعوے کی تردید کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی بطور وزیراعظم نااہلی کا فیصلہ منظر عام پر آنے کے بعد سرتاج عزیز نے عمران خان کو مبارکباد دی اور کہاکہ’’ خان صاحب‘‘آپ نے بڑا معرکہ کردیا ہے اوریہی نہیں سابق مشیر خارجہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہم سب کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔دوسری جانب سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے عمران اسماعیل کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے نواز شریف کی نااہلی پرعمران خان کو مبارکباد نہیں دی اور اگر کسی کومیری بات پر یقین نہیں تو وہ اس بات کی تصدیق عمران خان سے کر لیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ میر ی عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران صرف اتنی بات ہوئی کہ ’’کیا حال ہے؟ خیریت ہے ؟‘‘جبکہ اس موقع پر میری فیملی کے ممبران بھی موجود تھے اورمیرا نہیں خیال کہ میں نے مبارکباد کا لفظ بولا ہو۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی کومیری بات پر یقین نہیں تو وہ اس بات کی تصدیق عمران خان سے کر لیں۔

عمران اسماعیل/سرتاج عزیز

مزید :

صفحہ اول -