اراکین خیبرپختونخوااسمبلی کا عمران خان سے ان ہاؤس تبدیلی کا مطالبہ

اراکین خیبرپختونخوااسمبلی کا عمران خان سے ان ہاؤس تبدیلی کا مطالبہ

  

پشاور(اے این این ) تحریک انصاف کے اراکین خیبرپختونخوااسمبلی ضیاء اللہ آفریدی اور قربان علی نے عمران خان سے ان ہاؤس تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کامعاملہ سنجیدگی سے لیں، موجودہ صورتحال میں پارٹی اراکین اسمبلی میں تشویش پائی جاتی ہے، عمران خان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کا حکم دیں ،پرویز خٹک کے ساتھ 30اراکین بھی نہیں ،اپوزیشن کی حمایت کا دعویٰ بھی جھوٹ ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی قربان علی خان نے کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا معاملہ سنجیدگی سے لیں،موجودہ صورتحال میں پارٹی اراکین اسمبلی میں تشویش پائی جاتی ہے، عمران خان وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو حکم دیں کہ وہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں۔ضیا اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے پرویز خٹک پر کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں، عمران خان ان ہاؤس تبدیلی لائیں،عاطف خان اور شاہ فرمان کی حمایت کروں گا، پارٹی سے نکالے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کے نظریاتی امیدوارکو ووٹ دوں گا۔ضیا اللہ آفریدی نے مزیدکہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں تواس میں 30 اراکین بھی شرکت نہیں کریں گے، پرویزخٹک اپوزیشن اراکین کی سپورٹ کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں ۔

تبدیلی کا مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -