بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے : خواجہ آصف

بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے : خواجہ آصف
 بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے : خواجہ آصف

  

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ ،آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت مغربی سرحد پر حالات خراب کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور سی وجہ سے بھارت کی جانب مثبت جواب نہیں مل رہا حالانکہ ہم بھارت کے ساتھ حالات معمول پر لانا چاہتے ہیں مگر اسکی مسلسل ہٹ دھرمی سے57سال سے سندھ طاس معائدہ میں مشکلات پیش آرہی ہے کیونکہ معاہدہ پر بھارت کے علاوہ دیگر ممالک خصوصا امریکہ اثر انداز ہو رہا ہے جس سے سندھ طاس معاہدہ خطرات سے دوچار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیرس روڈ پر واقع مسلم لیگ ن کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے اور وہ افغانستان سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے اور یہ تعلقات صرف ہماری خواہش پر نہیں ہونگے کیونکہ اس سے پائیدار امن کو فروغ نہیں مل سکتا اور اس وجہ سے برصغیر کی سلامتی کو بھی شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی شقوں کے مطابق پاکستان کو ڈیم کی فلنگ کے وقت اعتماد میں لیا چاہیے تھا جوکہ نہیں لیا گیا۔ کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈیڑہ سال پہلے حل ہو گیا تھا جبکہ تعطل کے دوران بھارت کے تین بار اسکی فلنگ کی اور ہم نے اس معاملہ کو عالمی بینک کے سامنے اٹھا یا ہے جوکہ اس معاہدہ کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریتلے ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر پاکستان اعتراضات رکھتا ہے جبکہ کشن گنگا اور ریتلے پراجیکٹ علیحدہ علیحدہ معاملہ ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی پہلے بہت کم ہوگئی ہے دہشت گردی میں کمی کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کا بہت اہم کردار ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس ملک کو دہشت گردوں کے ناپا ک عزائم سے بچایا ۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -