نواز شریف کا استقبال ، اخراجات کا تخمینہ 10کروڑ، چندہ مہم شروع

نواز شریف کا استقبال ، اخراجات کا تخمینہ 10کروڑ، چندہ مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال،عدیل شجاع)پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر تاریخی اور مثالی استقبال کیلئے اخر ا جا ت کو تقسیم کر لیا ہے،جس کیلئے قیادت نے وزراء ،ارکان اسمبلی ، تنظیمی عہدیداروں،میئرز اور چیئر مینوں سے فنڈز مانگ لیے ہیں جس کا خیر مقدم کرتے ہوئے باقاعدہ چندہ مہم کا آغازکر د ی گیا ہے اور لیگیوں نے بڑھ چڑھ کر چندہ دینا شروع کر دیا ہے ، مہم کے تحت ضلع لاہور میں سب سے بڑا چندہ رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر نے پندہ لاکھ روپے جمع کرا دیا ، دوسرے نمبر پر سابق رکن اسمبلی رانا مبشر نے دس لاکھ ،تیسر ے نمبر پر ڈپٹی میئر حاجی اللہ رکھا اور راؤ شہاب رہے جنہوں نے پارٹی قیادت کو پانچ پانچ لاکھ روپے چندہ دیا۔اسی طرح لاہور کے صدر اور وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، لا ہور کے دیگر ارکان صوبائی اسمبلی سمیت جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر نے دودو لاکھ روپے چندہ دیاہے ۔بتایا گیا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور تک تاریخی و مثالی استقبال کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جس کے تحت اخراجات کا تخمینہ دس کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے قیادت نے مذکورہ چندہ مہم شروع کی ہے ۔
چندہ مہم

مزید :

صفحہ اول -