جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر

جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر

  

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،شہر بھر میں جگہ جگہ سبز ہلالی پرچموں کی بہاراور آزادی کے متوالوں کا جوش و جذبہ آسمان کو چھونے لگا،بچے ،جوان، بوڑھوں کو 14 کا شدت سے انتظار اور یوم آزادی کو جذبہ حب الوطنی سے منانے کی تیاریاں،شہر بھر میں لگے سٹالز پر سبز ہلالی پرچم،بیجز،اور نئے ڈیزائن کی مختلف آرائشی سامان خریدنے کے لیے شہریوں کی جوک در جوک آمد۔تاہم گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال یوم آزادی کی تیاریاں زیادہ زور و شور سے جاری ہیں۔پچھلے برس کے مقابلہ میں قومی پرچم سمیت دیگر آرائشی چیزوں کی قیمتیں پچاس فیصد زائد ہونے کے باوجود شہریوں کے جوش و خروش اور خریداری میں کوئی کمی دیکھنے میں نظر نہیں آ رہی۔جبکہ بچے خصوصی طور پر ہر قومی پرچم اور جھنڈیوں کے علاوہ ہر وہ چیز خریدتے نظر آ رہے ہیں جن سے وہ اپنے گھروں کو سجا کر یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا کر سکیں۔ساتھ ہی ساتھ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بھی بازاروں کا رخ کر لیا ہے اور یوم آزادی کی مناسبت سے سبز اور سفید پہناوے خریدنے کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔باایں ہمہ شہر بھر کی اہم عمارتوں کو برقی قمقموں اور دیگر آرائشی اشیاء سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔

جشن آزادی

مزید :

صفحہ اول -