خان ہوں چند ٹکوں پر بکنے والی ،نہ پیٹھ پیچھے وار ہماری روایت ہے : ریحام خان

خان ہوں چند ٹکوں پر بکنے والی ،نہ پیٹھ پیچھے وار ہماری روایت ہے : ریحام خان
 خان ہوں چند ٹکوں پر بکنے والی ،نہ پیٹھ پیچھے وار ہماری روایت ہے : ریحام خان

  

ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)عمران خان کی سابق اہلیہ ،اینکر پرسن اور سماجی کارکن ریحام خان نے قرآن پاک اٹھا کر کہا ہے میں نے عائشہ گلالئی سے کبھی رابطہ کیا اور نہ ہی امیر مقام سے کبھی ملاقات ہوئی ہے ،میں سچ پر ہوں کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، کوئی کتاب لکھ رہی اور نہ ہی نواز شریف ، شہباز شریف سمیت کسی نے کتاب لکھنے کا کہا ہے۔اتوار کے روزپریس کانفرنس کے دوران قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے ریحام خان کا مزید کہنا تھا ہم خان ہیں پیٹھ پیچھے وار کا سوچ بھی نہیں سکتے ،میرے پیچھے کوئی سیاست جماعت تھی نہ کوئی پیڈ سوشل میڈیا ،جس پر الزام لگا ہے اس سے بھی کوئی تعلق نہیں ،طلاق کے بعد بھی مجھے کیوں پھنسایا جا رہا ہے ،اگر کوئی صحافی کوریج دینے لگتا ہے تو اسے میرا رشتہ دار بنا دیا جا تا ہے ،طلاق کے بعد میری بے عزتی کی گئی لیکن میں کچھ نہیں بولی،دو سال سے خاموش بیٹھی ہوں، کسی کے اشارے پر خاموش نہیں ،میں اللہ کے سوا کسی کو جواب دہ نہیں،جس پر الزام لگاہے اس سے پوچھا جائے میں نے ہمیشہ سچ اور حقائق پر مبنی موقف اپنایا ہے ،میں نے فلم بنانے کی کوشش کی تو روڑے اٹکائے گئے، ان انسانوں میں نہیں جو چند پیسوں کی خاطر بک جاتے ہیں ۔ریحام خان کا کہنا تھا ہم مہذب، باکردار اور غیرت مند لوگ ہیں، کسی کو بدنام کرنا ہماری روایت نہیں ، نومبر 15ء میں کسی کے کہنے پر پاکستان نہیں آئی تھی اور نہ کسی کے کہنے پر جاؤں گی، میرے خلاف طوفان بدتمیزی شروع کیا گیا جسے دیکھتے ہوئے 15ء میں واپس پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا پشاور سے تھر تک بچہ بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مرتا ہے، اسی وجہ سے ان دنوں عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہوں۔ ریحام خان نے اپنے سابق شوہر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد آپ کا راستہ صاف ہے اب تو جان چھوڑ دیں،واضح رہے گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا کے سامنے کہا تھا ریحام خان ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس کے بعد سے ریحام خان پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تنقید کی زد میں تھیں، جس پربعد ازاں ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مجھے اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے، میں نے کسی اینکر اور خاتون کو استعمال نہیں کیا، مجھے ماؤتھ پیس کی ضرورت نہیں، میرا تعلق سوات کے گھرانے سے ہے، میں دھوکے باز نہیں، نہ سازشیں کرتی ہوں۔

ریحام خان

مزید :

صفحہ اول -