عوام کا سمندر نواز شریف کے استقبال کیلئے موجود ہوگا، سعد رفیق

عوام کا سمندر نواز شریف کے استقبال کیلئے موجود ہوگا، سعد رفیق
 عوام کا سمندر نواز شریف کے استقبال کیلئے موجود ہوگا، سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ترقی کے دشمن جو مرضی کر لیں پاکستان آگے بڑھتا رہے گا ،(ن) لیگ کی شدید خواہش ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے مقابلے پر رہے لیکن عمران خان خود اپنی سیاست کا ستیا ناس کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ نواز شریف بدھ کے روز لاہور پہنچیں گے تو ان کے استقبال کیلئے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہو گا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ان کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ترقی کا سفر جاری رہے گا اور انشا اللہ 2018ء میں عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیلنج ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر جس پلیٹ فارم پر چاہے مقابلہ کر لے انہیں باتوں سے نہیں بلکہ اعدادوشمار اور حقائق سے لا جواب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں کرپشن کی داستانیں عام ہیں ،تعلیم اور صحت کے شعبے میں سرے سے کچھ نہیں کیا گیا جبکہ اس مدت میں ایک بھی میگا پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہو سکا ۔ پی ٹی آئی ملک میں حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے جبکہ آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختوانخواہ بھی ان کے ہاتھوں سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔
خواجہ سعد رفیق

مزید :

صفحہ اول -