این اے120 ، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا آغاز

این اے120 ، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا آغاز

  

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے120 میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔گزشتہ روز دونوں جماعتوں کی طرف سے حلقہ کی ہر یونین کونسل میں ریلی نکالی گئی اس دوران کئی مقامات پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔بتایا گیا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے روز دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار کے حق میں ریلیاں نکالیں اور پمفلٹ تقسیم کیے۔دونوں جماعتوں کے لوگ اپنے اپنے کارکنوں کا لہو گرماتے رہے اس دوران تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ابھی سے حلقے میں دھاندلی کی تیاریاں کر رہی ہے حلقے سے تحریک انصاف کے حمایتی یافتہ ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کیے جا رہے ہیں۔تحریک انصاف کا ن لیگ پر اس طرح کا خوف ہے کہ وہ ابھی تک اپنا امیدوار فائنل نہیں کر سکے۔اس پر ن لیگ کے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی اس حلقہ میں شکست روز روشن کی طرح عیاں ہے نواز شریف عوامی وزیر اعظم ہیں ان کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔تحریک انصاف والے یوٹرن اور بہتانوں کے بادشاہ ہیں انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔اس حلقہ سمیت پورے ملک میں ان کی ضمانتیں ضبط کراا دیں گے۔

انتخابی مہم

مزید :

صفحہ اول -