مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے

مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے
 مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے

  

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ نے خبردار کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اگر عالمی برادری نے اس مسئلے کو توجہ نہ دی تو دونوں ممالک کے مابین مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،پاکستان کے جن حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر پر غفلت کا مظاہرہ کیا ہے وہ قومی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں پاکستان کو آبی وسائل کے حوالے سے بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک میگزین کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیری نوجوان اپنے ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو نہرو خود اقوام متحدہ میں لیکر گیا اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا مگر بعد میں اس سے مکرگیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے مابین فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اور دونوں ممالک کے مابین اس مسئلے پر ایٹمی جنگ چھڑنے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے سنگینے کا نوٹس لیکر بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔

رفیق تارڑ

مزید :

صفحہ اول -