نواز شریف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا

نواز شریف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا
 نواز شریف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینٹ کے ڈپٹی چیئرمین وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام آئینی ادارے اپنے حدود میں رہ کر خدمات سر انجام دیں تو ملک کے اندرعدم استحکام ختم ہو سکتا ہے 62،63 کو صرف خوف کیلئے نہیں بلکہ جس مقاصد کیلئے بنایاگیا اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے آئینی ادارے کے فیصلے اورجہاز سے زمین پر آنے کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا خوشی میں میٹھائی تقسیم کرنا درست ہے تا ہم خواتین کو ناچوانااور ان کے دوپٹے اڑانا معاشرہ قبول نہیں کر یگا 14اگست اس ملک کی خدائیداد کا ایک اہم دن ہے ا س کو شایا شان طریقے سے منایا جائے ،یہ بات انہوں اتوار کے شام کوجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ خلیل کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی ،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ خلیل ،سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل ،مولانا عبدالواسع سحر اور دیگر بھی موجود تھے
مولانا عبدالغفور حیدری

مزید :

صفحہ اول -