خانقاہ ڈوگراں: شہریوں کو مضر صحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام
خانقاہ ڈوگراں(نا مہ نگار+نما ئندہ خصو صی )خانقاہ ڈوگراں میں محکمہ لائیوسٹاک کی کاروائی۔ شہریوں کو مضر صحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام ۔ گوشت برآمد ۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کو اطلاع موصول ہوئی کہ سکندر نامی قصاب مضر صحت گوشت اپنی دوکان پر فروخت کر رہا ہے ۔ جس پر محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نے متعلقہ دکان پر چھاپہ مارا ۔محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کو دیکھتے ہی ملزم سکندر دکان چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں نے جب فروخت کئے جانے والے گوشت کا معائنہ کیا تو گوشت انتہائی مضر صحت اور بدبو دار نکلاجس پر کاروائی کرتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں نے مضر صحت گوشت کو تلف کرکے ملزم سکندرکے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے
تاہم ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی۔