شیخوپوررہ: ڈاکوؤں کی لوٹ مار، نقدی، بکرے لے اڑے، مزاحمت پر تشدد

شیخوپوررہ: ڈاکوؤں کی لوٹ مار، نقدی، بکرے لے اڑے، مزاحمت پر تشدد

  

شیخوپوررہ(بیورورپورٹ)تھانہ بھکھی کے علاقہ ڈیرہ بھٹیاں بائی پاس کی آبادی میں تین کار سوار ڈاکو عظیم احمد کے ڈیرہ سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے پالتو قربانی کے بکرے چھین کر فرار ہوگئے اور مزاحمت پر چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ گھنگ روڈ گلی نمبر 3میں نامعلوم چور محمد عدنان کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان نقدی اور زیوات لیکر فرار ہوئے، اسی تھانہ کے علاقہ نادرا آفس کے باہر سے نامعلوم چور ایک بار پھر شہری شعبان کی موٹر سائیکل نمبر9009ایس اے کے چوری کرکے فرار ہوگئے، شرقپور میں تین ڈاکوؤں نے شہری محمد ثاقب سے گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

مزید :

علاقائی -