دل کی تکلیف ، نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

دل کی تکلیف ، نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

  

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)ایک نوجوان شاہ جمال سے واپس گھر جا رہا تھا کہ بنگلہ کے مقام پر مہر کلیم جانگلہ کے بھٹہ خشت کے سامنے اس کی طبیعت خراب ہو گئی اس نے موٹر سائیکل (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کھڑی کر کے شدید تکلیف کی حالت میں درخت کے نیچے پڑی چار پائی پر لیٹنے کی کوشش کی اس دوران زمین پر گر گیا جسے موجود لو گوں نے چار پائی پر ڈال کر جسم کو دبایا اور پانی پلانے کی کوشش کی اس دوران اسے کپکپی طاری ہو ئی اور وہ جاں بحق ہو گیا فوری طور پر 1122کو اطلاع دی گئی ای ایم ٹی محمد افضل ایمبو لینس سمیت موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ابتدائی معائنہ کے بعد ہارٹ اٹیک سے موت کی تصدیق کر دی بعد ازاں اس کے ورثاء نعش لے گئے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -