پنجاب میں 15 سے19 اگست تک صحت خدمت ویک منانے کا فیصلہ
رحیم یارخان(بیورونیوز)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہاہے کہ رحیم یارخان سمیت صوبے میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
15 اگست سے 19 اگست تک صحت خدمت ویک منایاجائے گا۔ اس دوران تمام ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر متعدی اور غیر متعدی امراض کی سکریننگ کیلئے مربوط کیمپس منعقد کئے جائیں گے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو ہدایت کی کہ متوقع سیلاب کے دوران متاثرین کو میڈیکل ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں ‘اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے۔