ینگ ڈاکٹرز کی نشتر ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں مکمل ہڑتال

ینگ ڈاکٹرز کی نشتر ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں مکمل ہڑتال

  

ملتان (نمائندہ پاکستان)ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ملتان نے نشتر ہسپتال شعبہ آوٹ ڈور اور ان ڈور میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔چیرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر حسن چاون صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر فیصل عزیز جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی رضا نے گزشتہ روز ایسو سی ایشن میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہ کیے جائیں ۔ہڑتال جاری رہے گی، اگر نشتر انتظامیہ نے اس بارے طاقت کا استعمال کیا تو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولی گئی ایمرجنسی بھی بند کردی جائے گی۔ایم ایس نشتر ہسپتال نے ینگ ڈاکٹرز کی اس کال پر سیکریٹری ہیلتھ سے رجوع کرلیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -