حج آپریشن جاری‘ میاں بیوی نے حجاز مقدس جانے سے انکار کر دیا

حج آپریشن جاری‘ میاں بیوی نے حجاز مقدس جانے سے انکار کر دیا

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان سے حج آپریشن جاری، میاں بیوی نے حج پر جانے سے انکار کر دیا جبکہ دو عازمین حج کے ویزوں پر غلط فوٹو چھپ گئے، پاسپورٹوں کی آمد میں تاخیر اور دیگر وجوہات کی بنا پر رہ جانے والے بیشتر عازمین حج کو 16 اگست کی حج پرواز کے ذریعے ملتان سے جدہ روانہ کیا جائیگا۔ حج پر نہ جانے والے عازمین حج کا تعلق بہاولپور سے ہے جنہوں نے حاجی کیمپ ملتان میں حج پر نہ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

جانے اور ری فنڈ کرانے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ دو عازمین حج کے ویزوں پر کسی اور کے فوٹو چھپنے کی وجہ سے وہ اپنی حج پرواز سے روانہ نہ ہو سکے، ویزوں کی درستگی کے لئے حاجی کیمپ انتظامیہ نے سعودی سفارت خانے کو بھجوا دئیے ہیں۔ دریں اثناء مختلف وجوہات کی بنا پر رہ جانے والے عازمین حج کو مختلف فلائٹس میں روانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بیشتر رہ جانے والے عازمین حج کو 16 اگست کو ملتان سے جدہ روانہ ہونے والی حج پرواز کے ذریعے بھیجا جائے گا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز میپکو کی مین لائن پر خرابی کے باعث حاجی کیمپ ملتان میں صبح 6 بجے سے دن 12 بجے تک بجلی بند رہی جس کی وجہ سے حاجی کیمپ انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب شیڈول کے مطابق ملتان سے حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 2 حج پروازوں کے زریعے 360 عازمین حج کو روانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملتان سے اب تک 28 حج پروازیں روانہ کی جا چکی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -