دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی تعمیر نامکمل ‘ ستمبر میں افتتاح ہوگا

دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی تعمیر نامکمل ‘ ستمبر میں افتتاح ہوگا

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے چک نمبر204ڈبلیو بی میں ایک ارب25کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

سے ملتان ڈویژن کا پہلا دانش اسکول تعمیر کیا جارہا ہے ضلع انتظامیہ وہاڑی کی جانب سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دانش اسکول ٹبہ سلطان پور کا افتتاح 14اگست کو کریں گے لیکن گذشتہ روز کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ ، صوبائی وزیر لائیوسٹاک پنجاب آصف سعید خان منیس ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے دیگر آفسران کے ہمراہ زیر تعمیر دانش اسکول میں تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور دانش اسکول کی تعمیر مکمل ہو نے پر ٹھیکیدار پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ذرائع کے مطا بق دانش اسکول کی تعمیر مکمل نہ ہو نے پر اب اسکول کا افتتاح رواں ماہ14اگست کی بجائے 15ستمبر کے بعد کسی وقت افتتاح کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -