رکھشا بندھن کا تہوار‘ ہندو برادری کی خواتین نے اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں راکھی باندھی

رکھشا بندھن کا تہوار‘ ہندو برادری کی خواتین نے اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ملک بھر سمیت ملتان و گردو نواح میں مقیم ہندو برادری نے گذشتہ روز رکھشا بنڈھن کا تہوار منایا اس سلسلے میں(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ملتان شہر کی مختلف علاقوں میں مقیم ہندو برادری کی خواتین نے دن بھر اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں راکھی باندھی اور ان کے منہ میٹھے کرائے جبکہ بھائیوں نے اپنی بہنوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر ان کی عمر بھر رکھشا کرنے کا وعدہ کیا اور اپنی بہنوں کو تحائف پیش کئے گذشتہ روز دن بھرہندو ؤ برادری کے گھرانوں میں طرح طرح کے پکوان بھی تیار ہوتے رہے جو اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کرتے رہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -