ایمان شاہ کو بچانے کی کوشش کرنیوالے مانیٹرنگ اہلکار کی مشتعل ہجوم نے پٹائی کر دی

ایمان شاہ کو بچانے کی کوشش کرنیوالے مانیٹرنگ اہلکار کی مشتعل ہجوم نے پٹائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خصوصی رپورٹر)اداکارہ ایمان شاہ کی حمایت کرنے والے مانیٹرنگ اہلکار ملک جنیدکی عوام نے پٹائی کر دی،معلومات کے مطابق ہفتہ کی شب معصوم شاہ روڈ پر اداکارہ ایمان شاہ نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی،جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار محمد نوید احمد شدید زخمی ہوگیا جس کی بعد ازاں موت واقع ہوگئی ،جائے وقوعہ پر مشتعل عوام نے جب اداکارہ ایما ن شاہ کو گھیرا ہوا تھا اس وقت بابر تھیٹرپر ڈیوٹی کرنے والے مانیٹرنگ ڈیوٹی کرنے والے اہلکار ملک جنید کا وہاں سے گذر ہوا تو انہوں نے اداکارہ کو بچانے کے لیے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے اسے عوام کے حصار سے نکالنے کی کوشش کی تو مشتعل عوا م نے ملک جنید کو گھیر لیا اور پٹائی شرو ع کر دی،بعد ازاں کچھ لوگوں کی مداخلت سے ان کی جان بخشی ہوئی۔