نشے میں کار چلاتی سٹیج اداکارہ نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

نشے میں کار چلاتی سٹیج اداکارہ نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)نشے میں دھت کار سوار اداکارہ ذکیہ عرف ایما ن شاہ نے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوارکچل ڈالا،حادثہ کا شکار شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

چل بسا،تھانہ شاہ رکن عالم نے اداکارہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے ویمن جیل بھجوا دیا۔تفصیل کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اداکارہ ایمان شاہ بابر تھیٹر کے ڈرامے’’محبت اور مجبوری ‘‘میں اپنی پرفارمنس کے بعد معصوم شاہ روڈ سے شاہ رکن عالم اپنے گھر جارہی تھی کہ بہار چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوارمحمد نوید احمد خان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوید کار کی ونڈ سکرین سے ٹکراتے ہوئے اچھل کر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگیا، نوید کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں سر پر شدید چوٹیں آئیں ،نوید کو شدیدزخمی حالت میں نشترمنتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جائے وقوعہ پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے اداکارہ کو گھیر لیا،مجمع سے کچھ لوگوں نے اداکارہ کو وہاں سے بھگانے کی کوشش کی تو عوام نے انہیں دھر لیااور چھترول کر دی ،مشتعل عوام نے موقع پر پہنچنے والی پولیس کو فور ی کاروائی کرنے کا کہا جس پر پولیس نے اداکارہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اداکارہ کا میڈیکل کروایا گیااو رکاروائی مکمل کرتے ہوئے اداکارہ کوجوڈیشل ریمانڈ پر ویمن جیل بھیج دیا،معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والا محمد نویدپرانا شجاعباد ،مجاہد ٹاؤں کا رہائشی اور مقامی ہوٹل میں ویٹر تھا ،مرحوم نے سوگوارو ں میں بیوہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔مرحوم کی رسم قل آج ادا کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -