’’اسپیشل انڈیپنڈنٹس 2017‘‘فیسٹیول کا افتتاح وزیر اعلیٰ کرینگے

’’اسپیشل انڈیپنڈنٹس 2017‘‘فیسٹیول کا افتتاح وزیر اعلیٰ کرینگے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سیکریٹری محکمہ خصوصی تعلیم سندھ ڈاکٹر ذوالفقا ر علی شا لوانی نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے حوالے سے محکمہ خصوصی تعلیم سندھ اور پا کستا ن رینجرز کے تعاون سے 10اگست کو ’’اسپیشل انڈیپنڈنس 2017‘‘کے نام سے تقریب کا انعقاد کرنے جارہا ہے جس میں40سے زائد این جی اوز اور خصو صی تعلیم دینے والے اسکول شرکت کر رہے ہیں ۔ایونٹ کا انعقا د قا ئد اعظم رینجرز پبلک اسکول سپر ہا ئی وے پر ہو گا اور یہ تقریب صبح 10بجے سے لیکر 3بجے تک جا ر ی رہے گی ۔ اس تقریب میں خصو صی بچو ں کے درمیا ن مختلف کھیل اور تفریح کے مقا بلے منعقد ہونگے جن میں ٹیبلو ز اور تقریری مقا بلے ،گا نے کے مقا بلے کھیلو ں کے مقا بلے ،کلچرل ڈانس پیش کئے جا ئیں گے جس میں خصوصی بچے تما م صوبو ں کی ثقا فت کو پیش کرتے ہو ئے اپنے فن کا مظا ہرہ کرینگے اور نما یا ں کا ر کر دگی دیکھانے والے بچوں کو انعام بھی دیئے جا ئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ لوگولانچبگ کے حوالے سے منعقدہ ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب کا افتتاح وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ رینجرز کا اعلی افسران کریں گے اور اس تقریب میں میڈیا نماءئندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور اس کی منظر کشی اپنے اخبارات اور ٹی وی چینل کی زریعے ساری دنیا میں کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ خصوصی بچے کسی عام بچوں سے کم صلاحیت کے حامل نہیں البتہ تھوڑی سے غیرمعمولی توجہ انہیں درکار ہوتی ہے۔ تقریب میں مختلف کھیلوں اور تفریح کے مواقعوں میں آپ دیکھے گے کہ کس طرح خصوصی بچہ بھرپور اندار میں حصہ لے رہے ہیں اور آنے والے وقت میں معاشرے کا اہم حصہ بنے گے۔تقریب میں رینجرز کی جانب سے میجر علی اور کیپٹن عمرا ن کے علا وہ قا ئداعظم رینجر پبلک اسکول کی پر نسپل میڈم زاہدہ اور ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجو کیشن ڈیپا ر ٹمنٹ سندھ عبدالخا لق سو لنگی ،پر نسپل ریجنل اسپیشل انسٹیٹیو ٹ کمپلکس ڈاکٹر جھا من داس کے علا وہ دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -