کراچی میں جشن آزادی کی تیاریوں کاآغاز

کراچی میں جشن آزادی کی تیاریوں کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر )اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے سترویں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پرقومی پرچم اورجھنڈیوں کے اسٹالزپرعوام کا رش دیکھا جارہاہے،دوسری جانب ہندوبرادری کی جانب سے بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں سترویں جشن آزدی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، بچے تو بچے، بڑے بھی جشن آزادی کی تیاری میں آگے آگے ہیں،کوئی خوبصورت سبزہلالی پرچم خریدرہاہے ،توکوئی بیجزلگاکروطن سے اظہار محبت کررہاہے۔ ایسے میں کراچی کی ہندو کمیونٹی نے بھی جشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم اوربرقی قمقموں سے سجاوٹ کا سلسلہ شروع کردیا ہے کراچی کے قدیم ترین مندر دریا لال میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ہندو برادری کا کہنا ہے کہ وہ تمام اہل وطن کو امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں ۔ ہندو برادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی ہے ۔ پاکستانی جھنڈے میں موجود سبز کیساتھ سفید رنگ شامل ہونے کے بعد ہی ہمارے ملک پاکستان کا جھنڈا مکمل ہوتا ہے۔دوسری جانب بچوں کا کہنا ہے کہ چیمپئین ٹرافی کی جیت کی خوشی میں یہ خوشی پرجوش ہوگئی ہے جبکہ جشن آزادی کے موقع پرقومی پرچم ,جھنڈیاں اور کپڑے فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔ یوم آزادی جوں جوں قریب آرہا ہے، شہریوں کا جوش اور بڑھ رہا ہے۔