سیاسی و مذہبی جماعتوں کا الیکشن میں حصہ لینے والے اپنے خواشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب

سیاسی و مذہبی جماعتوں کا الیکشن میں حصہ لینے والے اپنے خواشمند امیدواروں سے ...

  

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر ) جوں جوں الیکشن قریب ارہا ہے تو تمام سیاسی پارٹیوں کے علاوہ مذہبی جماعتوں نے بھی الیکشن میں حصہ لینے والے اپنے خواشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیے ہیں مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین کا امتحان شروع ہو چکا ہے کیونکہ پارٹی ٹکٹ کم اور امیدوار بہت زیادہ ہیں قائدین کے لیے فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے ایک کو ٹکٹ دینے سے دوسراخواشمند میدان چھوڑنے پر تیار نہیں اور دوسرے پارٹی میں جانے کا پروگرام بناتے ہیں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں تذبذب کے شکار ہیں جمعیت علماء پاکستان نے این اے دس مردان دو کے لیے مولنا عبد الرشید قادری پی کے26کے لیے حاجی محمد فیاض خان اورپی کے 27کے لیے قاری ارشد کو نامزد کیا گیا ہے جمعیت علماء پاکستان میں اس قسم کے اختلافات نہیں ہیں اس کے برعکس جمعیت علماء اسلا�آکے قائدین کے لیے فیصلہ کرنا انتہائی مشکل ہے پی کے 26میں الیکشن کے خواشمند سابق امیدوار علامہ محمد صدیق تحصیل ناظم ممتاز علی خان مہمند،سابق امیدوار کشور خان تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری مولنا ضیاء اللہ جان ہا شمی،اوردوست محمد درویش جبکہ پی کے 27کے لیے شاہد خان لوند خوڑپیر سدو کے ناظم محمد شفیق کھٹانہ تحصیل صدر حافظ محمد سعیداور مولنا محمد احسان علی شامل ہیں این دس کے لیے مولنا محمد قاسم واحد امیدوار سامنے آیا ہے عوامی نیشنل پارٹی سے پی کے 26کے لیے سابق ممبر صوبائی اسمبلی نواب زادہ شیر افغان خان سابق امیدوار ملک اعجاز خان نوشیراون ناظم جبکہ پی کے 27کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے طرف تحصیل صدر ناصر خان ضلع مردان کے سالار ملک امان خان ممتاز قانون دان افتاب علی خان ایڈوکیٹ اورجواد ٹکر شامل ہیں اسی طرح این اے دس کے لیے ملگری تنظیموں کے کوارڈینٹرمیاں طاہر ایڈوکیٹ اورفاروق اکرام خان میں سے کوئی ایک قسمت ازمائی کریں گے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کو بھی فیصلہ کرنا مشکل نظر ا رہا ہے پی کے 26کے خواشمندوں میں موجودہ صوبائی اسمبلی کے رکن اور ڈیڈک کمیٹی کے چیرمین افتخار علی مشوانی،یوسی ساڑوشاہ کے ناظم شاہد سراج خان پی ٹی ائی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ندیم شاہ ایڈوکیٹ تحصیل کو نسلرموسی خان کے علاوہ پرویز خٹک کے قریبی رشتہ دار جلال خان خٹک الیکشن لڑنے کے خواہش رکھتے ہیں پی کے 27میں سابق امیداور انجینئرعادل نواز ،ندیم خان اف لوند خوڑ ،یو سی مکوڑی کے ناظم احتشام ایڈوکیٹ جبکہ این اے دس کے لیے سابق ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان ،یوسی مکوڑی کے ناظم احتشام ایڈوکیٹ امیدوار ہو نگے جماعت اسلامی سے پی کے 26کے لیے فرمان علی ایڈوکیٹ سابق صوبائی اسمبلی کے رکن میاں نادر شاہ یوسی ساڑوشاہ کے نائب ناظم معزواللہ خان،سابق تحصیل ناظم محمد نواز طاہر پی کے 27کے سے سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ عبد الواسع خان اور یوسی پرخو کے ناظم حبیب رسول جبکہ این اے دس کے لیے ضلع مردان کے سابق امیر مولنا سلطان محمد حصہ لیں گے پاکستان پیپلز پارٹی میں اسوقت قومی اور دونوں صوبائی حلقوں میں ایک ایک امیدوار سامنے اچکا ہے جن میں پی کے 26سے ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اورنگزیب خان پی کے27سے سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان یا ان کا فرزند اسد خان جبکہ این دس سے یوسی سری بہلول کے نائب ناظم شعیب عالم خان خٹک کے نام لیا جاتا ہے قومی وطن پارٹی سے این اے دس اور پی کے 26سے واحد امیدوار ملک مجیب الرحمان ہے مسلم لیگ ن کے طرف سے سابق وزیر خزانہ افتخار مہمنداورپی کے27موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی جمشید مہمند مقابلے کے لیے پرتول رہے ہیں خیبر پختو نخوا میں اس وقت عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کو کافی مشکلات درپیش ہیں کیو نکہ ان کو ہر حلقے سے کئی کئی امیدواروں کے درخواستیں مل چکے ہیں

مزید :

کراچی صفحہ اول -