جے یو آئی مردان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 60 امیدواروں کی درخواستیں

جے یو آئی مردان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 60 امیدواروں کی ...

  

شیرگڑھ (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے 3قومی اور 8صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 60افراد نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے باضابطہ درخواستیں دے دی ہیں ٹکٹ کے لئے درخواست کے سات 20ہزار روپے جمع کرنا لازمی قرار دے دی ہے ٹکٹ کے خواہشمندوں میں سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی شامل ہیں این اے 9سے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک اور این اے 10سے سابق ایم این اے اور جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے بھی درخواستیں جمع کرادی ہیں این اے 10 سے مولانا محمد قاسم ٹکٹ حاصل کرنے کے واحد درخواست گزار ہے تفصیلات کے مطابق2018کے عام انتخابات کے لئے ضلع مردان کے قومی اسمبلی کے 3اور صوبائی اسمبلی کے 8نشستوں کے لئے پانچ درجن کے قریب افراد نے باقاعدہ طور پر پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں دی ہیں این اے 9 سے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک،فضل سبحان چشتی،مولانا جہانگیر،مولانا قیصرالدین،حافظ عرفان الدین،قاری نیاز علی حقانی ،این اے 10سے سابق ایم این اے اور ضلعی امیر مولانا محمد قاسم، این اے 11سے سابق ایم پی اے مولانا تاج الامین جبل،انور کمال،مولانا عاقل انصاری،فیضان الدین باچہ، خان فراز،مفتی حماد اللہ،اسی طرح پی کے 23سے قاری نیاز علی،گل نواز خان کاکڑ،فضل سبحان چشتی،پی کے 24سے سابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ حقانی،قاری نیاز علی،اعجاز احمد،حبیب احمد صدیقی،فیض الدین خان،سلیم خان طورو،حاجی شاکراللہ،شاہ فہد، پی کے 25سے سابق ایم پی اے مولانا اسرارالحق،ملک محمد آیاز،فضل ہادی معیار،پی کے 26سے علامہ محمد صدیق، تحصیل ناظم تخت بھائی ممتاز علی خان مہمند،خاتون ممبر قومی اسمبلی نعیمہ کشور کے شوہر کشور خان ایڈوکیٹ،پی کے 27سے شفیق احمدآف پیرسدی، جمعیت طلبہ اسلام کے سابق رہنماء ذوالفقار عالم،شاہد خان،تحصیل تخت بھائی کے امیر حافظ محمد سعید، حافظ احسان علی،پی کے 28سے سابق صوبائی وزیر حافظ اختر علی عزیزی، قیوم خان،حافظ سلیم،مفتی حماد اللہ،حافظ نصراللہ، ڈاکٹر حاجی تازہ گل، پی کے 29سے مولانا عرفان اللہ،مولانا عبدالطیف،مولانا محمد علی،عزیر سید روغانی، محمد عابد درانی،مولانا مبارک احمد، سید احتشام الدین قاضی،علی حیدر خان، محمد حنیف درانی، مفتی سخی بہادر،حافظ حمزاللہ خان،محمد سلیم رستم اور پی کے 30سے سابق ایم پی اے مولانا تاج الامین جبل،مولانا توصیف حسن،مولانا محمد خان،مولانا محمد علی شاہ اور قاضی بشیر کے نام شامل ہیں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی، مفتی سلیم حلیمی اور معاون خصوصی مجیب الرحمان آف شیرگڑھ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کریں گے ضلع مردان میں جے یو آئی کی پوزیشن مضبوط ہے اور 2018کے انتخابات میں پارٹی کلین سویپ کرے گی

مزید :

کراچی صفحہ اول -