ن لیگ کا سیاسی جنازہ نکال دینگے: شہاب الدین
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین سہر وردی نے کہا ہے کہ ن لیگ 32سال سے جنوبی پنجاب کے حقوق غصب کررہی ہے یہاں کے عوام کو تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے والے لیگی ناخداؤں کو جنوبی پنجاب کے حقوق غصب کرنے کی سزا مل رہی ہے موجودہ 8ماہ کی وزارتیں دیکر جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں کا تمسخر اڑایا گیا ہے حقیقت میں جنوبی پنجاب کے وزراء مملکت کی حیثیت 249249میر منشی،، کی ہوگی۔ گذشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب کو صدر، وزیراعظم،گورنر اور اہم ترین وزارتوں کے علاوہ یہاں کے عوام کی ہر ممکن ترقی کی لیکن جنوبی پنجاب کے حقوق غصب کرنیوالے لیگی حکمرانوں نے تا حیات نااہلی کے باوجود اس خطے کی عوام کے ساتھ وزراء مملکت جیسی فرضی وزارتیں دیکر یہاں کی عوام کا تمسخر اڑایا آئندہ الیکشن میں سرائیکی وسیب کے عوام ن لیگ کا سیاسی جنازہ نکال دیں گے۔
شہاب الدین