پی پی 247چھوڑنے کا سوال ہی نہیں: علی رضا

پی پی 247چھوڑنے کا سوال ہی نہیں: علی رضا

  

جام پور(نامہ نگار) کرپٹ نظام کی پیداوار نئی کابینہ 45دن بھی نہیں نکال پائے گی،مخالفین خوش فہمی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

میں نہ رہیں حلقہ پی پی 247کو چھوڑنے کا سوال ہی نہیں، یہاں کی غیور عوام نے جتنی محبت دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، منفی پروپیکنڈے کرکے سیاسی مخالفین سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف دریشک گروپ کے ساتھ مل کر ضلع بھر کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار عوام کے تعاون سے کھڑے کرے گی ۔ ہمارا کسی سیاسی گروپ سے کوئی اتحاد نہیں ہے ، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے عوام کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھ کر کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے گزشتہ روز ضلع بھر کا دورہ کرنے کے بعد جام پور میں عمائدین علاقہ ، کارکنوں ، سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمدخان رند ، سردار احمدنواز خان گلفاد، مہار رفیق احمدسیال، سردار کاشف خان لغاری، الحاج غلام رسول خان رند، سردار رسول بخش خان، پیر ظفروسئیں، مہار شاہد حسین، حاجی قدیر بھٹہ، ملک محمدیوسف آرائیں، ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، حاجی فاضل خان سیال، ملک جاوید سلیم منجوٹھہ، سردار عبیداللہ خان رند، انجینئر کلیم اللہ خان، رانا قدیر احمد، عبدالرزاق راجہ ، رحمان اقبال، ملک محبوب احمدجکھڑ، شاہد لاشاری، انجینئر شاہد حسن قریشی، محمداصغر شاد، ماجد علی سکھانی، محمدعمران رند، محمد حنیف دریشک،رانا ندیم احمدنون، محمدوقار رند، ریاض احمدلغاری، محمدآصف رند سمیت سینکڑوں معززین اس موقع پر موجود تھے۔

علی رضا دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -