نوجوان قتل، خاتون نے خودکشی کرلی، لڑکا نہر میں ڈوب گیا، 2خواتین کی لاشیں برآمد

نوجوان قتل، خاتون نے خودکشی کرلی، لڑکا نہر میں ڈوب گیا، 2خواتین کی لاشیں ...

  

ملتان ، بھٹہ پور، لودھراں، عبدالحکیم، ہیڈ راجکاں (کرائم رپورٹر، نمائندگان)نوجوان کو قتل کردیا گیا، خاتون نے خود کشی کرلی، لڑکا نہر میں ڈوب کر چل بسا، مختلف مقامات سے 2خواتین کی لاشیں برآمد ۔ بھٹہ پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق یونین یونسل مرادآباد کے قصبہ بھٹیاں والہ کا رہائشی محمد شاکر گذشتہ شامکام سے گھر واپس آ رہا تھا۔جب وہاپنے گھر کے قریب آم کے باغ کے پاس پہنچا تو آم کے باغ میں چھپے سعید احمد اللہ ڈتہ جو چھری سے مسلح تھانے اپنے ساتھیوں اللہ ڈتہ ،جاوید،محمد اشرف وغیرہ کے ساتھ شاکر پر حملہ کر دیا۔لاتوں اور مکوں سے مارنے کے بعد سعید احمد نے چھریوں کے پے در پے وار کر دئے۔شاکر کے شور مچانے پر قریبی رہائش پذیر لوگ اکٹھے ہو گئے جس مذکورہ حملہ آور شدید زخمی حالت میں شاکر کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔لوگوں نے ریسکیو1122کو اطلاع دی جس پر فوری ایمبولینس پہنچ گئی ۔زخمی شاکر کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔قتل کی یہ خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ڈی۔پی۔او مظفر گڑھ،ڈی۔ایس۔پی۔سٹی۔،۔ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر مظفر گڑھ قتل کی جگہ پہنچ کر علاقہ مکینوں سے حالات و واقعات کا جائزہ لیا۔ڈی۔پی۔او کے حکم پر فوری ایف۔آئی۔آر درج کر دی گئی۔بعد ازاں ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر مظفر گڑھ ادریس خان نے سعید احمد اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزم تا حال فرار ہیں۔ڈی۔پی۔او کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد از جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔یاد رہے کہ قاتل سعید احمد ولد اللہ ڈتہ ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال مظفر گڑھ میں سرکاری ملازم ہے اور ذاتی مفاد کیلئے ساتھیوں سمیت شاکر کو قتل کیا۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کہر و ڑ پکا کے علا قہ بستی مو چی وا لا کی ر ہا ئشی مہنا ز 25 سا لہ شا د ی شد ہ خا تو ن نے گھر یلو جھگڑ ے پر کا لا پتھر پی لیا جسے DHQ ہسپتا ل لا یا گیا لیکن وہ جا نبر نہ ہو سکی اور جا ں بحق ہو گئی ۔ عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ پل مصطفی آباد کا رہائشی 12سالہ محمد علی بن محمد اقبال سدھنائی میلسی لنک کینال کنارے نہاتے ہوئے ڈوب کیا،ریسکیو 1122خانیوال دو دن سے نعش کی تلاش میں مصروف ہے تاحال کامیابی نہ ہو سکی ہے۔ ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق نیو سنٹرل جیل کے قریب بستی بھٹہ میں کھیتوں سے نا معلوم خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمدہوئی ہے۔اہل علاقہ کی اطلاع پر تھانہ شاہ شمس پولیس اور ہومی سائیڈ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے کر نشتر منتقل کردیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ خاتون کی عمر 38 سے 40 سال کے درمیان ہے۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ خاتون کی لاش کی شناخت کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔ ہیڈ راجکاں سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر 38چمبیاں کے قریب نہر سے 25سالہ نامعلوم عورت کی لاش برآمد ہوئی، جس پر ڈی ایس پی یزمان، تھانہ ہیڈراجکاں پولیس، تھانہ ڈراور پولیس موقع پر پہنچ گئی،لاش کی شناخت نہ ہوسکی، لاش کو ٹی ایچ کیو یزمان منتقل کر دیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -