عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چارسدہ کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس سات اکتوبر کو ہوگی

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چارسدہ کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس سات اکتوبر کو ...

  

چارسدہ (بیورور پورٹ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چارسدہ کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس سات اکتوبر کو تنگی میں منعقد ہوگی ۔کانفرنس سے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کر ینگے ۔ اس سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چارسدہ کے عاملہ شوریٰ اور تینوں تحصیلوں کا اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا حزب اللہ جان حقانی مسجد نندو خیل تنگی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی نائب امیر مولانا عبدالرؤف شاکر ، ضلعی ناظم نجیب الاسلام ، ضلعی ناظم نشر و اشاعت حاجی حنیف اللہ کے علاوہ ممبران شوریٰ حاجی عبدالرحمان ، میاں محمد آیاز حقانی ، مولانا عبدالوہاب ، مولانا عبدالوکیل ، مولانا خلیل الرحمان ، قاری محمد جان ، مدثر اکبر ، محمد عزیز ، مولانامحمد روخان ، مولانا ہارون ضلعی ناظم مالیات نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سات اکتوبر 2017کو تنگی میں سالانہ عالمی ختم مجلس ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جس سے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کرینگے ۔کانفرنس کی تیاریوں کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو گراس روٹ لیول پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرکے کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کریگی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -