چارسدہ‘ تین پٹواریوں نے مل جل کر شہری کو 80لاکھ روپے اراضی سے کر دیا

چارسدہ‘ تین پٹواریوں نے مل جل کر شہری کو 80لاکھ روپے اراضی سے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورور پورٹ) تین پٹواریوں نے مل جل کر شہری کو 80لاکھ روپے آراضی سے بھی محروم کردیا۔8لاکھ روپے رشوت بھی لیا مگر ریکارڈ درست نہیں کیا جا رہا ۔ پٹواری نے دھوکہ دہی سے انگوٹھا لگا کر قیمتی جائیدادبااثر خان کے نام پر منتقل کر دیا۔گزشتہ تین سال سے داد رسی اور انصاف کیلئے وزیر اعلی سمیت ہر دروازہ کھٹکھٹا یا مگر انصاف نہ ملا ۔تفصیلات کے مطابق قدیم آباد عمرزئی کے رہائشی ملنگ جان ولد غلام قادر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ 2014میں حلقہ ہواری کے پٹواری مختیار نے علاقے کے بااثر شخصیت مرتضی خان سے ساز باز کرکے ان سے تصدیق کیلئے انگوٹھا لگایا کہ لعل محمد ، مرتضی خان کے زمیندار ہے جو بالکل حقیقت پر مبنی بات ہے ۔ اس دوران پٹواری مختیار کا تبالہ ہو ااور واجد حلقہ کے نئے پٹواری مقرر ہوئے ۔اس دوران معلوم ہو ا کہ ہمارے کاغذات مال میں بڑے پیمانے پر ہیر اپھیری کی گئی اور ہمیں قیمتی جائیداد سے محروم کیا گیا ۔ اس حوالے سے کئی مہینے تک پٹواری واجد کوریکارڈ درست کرنے کیلئے کہتا رہا اور 52ہزار روپے بھی دئیے مگر وہ تاخیری خربے استعمال کرتا رہا ۔ اس دوران واجد پٹواری کا بھی تبادلہ ہوا اور گزشتہ دو سال سے نئے پٹواری یونس کی منت سماجت اور ایک لاکھ پچاس ہزار روپے رشوت دینے کے بعد ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا مگر موصوف نے نامکمل ریکارڈ فراہم کرکے شجرہ نسب کا ریکارڈ روک دیا۔متاثرہ شہری ملنگ جان نے بتایا کہ ان کے باپ دادا کی زمینوں کے کاغذات مال میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کی گئی اور ان کو غلط ریکارڈ اور حسرہ جات فراہم کئے گئے جس کی وجہ سے گرداورخالد نے بھی غلط رپورٹ لکھ دی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹواریوں کیلئے انہوں نے اپنے بیوی کے زیورات تک فروخت کئے مگر داد رسی ہوئی اور نہ انصاف ملا ۔ تحصیلدار ، اسسٹنٹ کمشنر اور وزیر اعلی کو داد رسی اورانصاف کیلئے درخواست دی ہے مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹواریوں کے خلاف ہیرا پھیری ، دھوکہ دہی اور رشوت ستانی کے مقدمات درج کرکے کاغذات مال میں ریکارڈ درست کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پٹواریوں نے ان سے آٹھ لاکھ روپے جو رشوت لیا ہے اس کو بھی واپس دلایا جائے ۔