صوابی پولیس کی کامیاب کارروائی‘ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

صوابی پولیس کی کامیاب کارروائی‘ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

  

صوابی ( بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کرقاتل کو ایک ہفتہ کے اندر اندر ڈرامائی انداز میں آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا مدعی محمد قاسم سکنہ بام خیل نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی سرزمین خان کو نامعلوم کسان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جس پر ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پر اندھے قتل کو ٹریس کرنے اور نامعلوم ملزم /ملزما ن کی گرفتاری کے لئے ٹاسک سونپی اور ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ ،ایس ایچ او صوابی منصف خان ،تفتیشی آفیسر طارق سعید خان پر مشتمل ٹیم نے اندھے قتل کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کی ، پولیس نے جائے واردات بمقام مدینہ مسجد اکرب آباد میں جائزہ لیتے ہوئے تشکیل شدہ جاری ٹیم ورک نے دن رات محنت کی بدولت جدید خطوط کو بروئے کارلاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی ،ایس ایچ او صوابی منصف خان بمع نفری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال حسین ولد شوکت علی ساکن حمزہ ڈھیر حال بام خیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آلہٰ قتل سمیت ایک عدد کلاشنکوف اور 2بندوق برآمد کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول کو زبانی تکرار پر قتل کیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -