ہنگو،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،خاتون سمیت 5گرفتار

ہنگو،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،خاتون سمیت 5گرفتار

  

ہنگو ( بیورو رپورٹ) ہنگو میں پولیس کی دو کامیاب کاروائیاں۔اسلحہ و منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر خاتون اور لیوی اہلکار سمیت5سمگلر زکو گرفتار کر لیا ۔مقدمات درج۔ڈی ایس پی عمر حیات اور ایس ایچ اوتھانہ صدر فضل محمد نے اسلحہ و منشیات میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عمر حیات نے اسلحہ و منشیات میڈیا کو دیکھاتے ہوئے کہا کہ پولیس کوخفیہ اطلاع ملی کہ تحصیل ٹل سے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں تو اس اطلاع پر انچارج جوزارہ عبدالعلی چیک پوسٹ اے ایس آئی صابر نواز نے خصوصی ناکہ بندی کے دوران سوزوکی گاڑی سے تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے نائن ایم ایم کارتوس کے 300پیکٹ برآمد کئے گئے ۔پولیس کے مطابق 300پیکٹس میں نائن ایم ایم کے 15ہزار سے زائد کارتوس موجود ہے۔ جبکہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او فضل محمد نے کہا کہ صدہ سے بٹ خیلہ موٹر کار کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جار ہی تھی تا ہم تھانہ صدر چیک پوسٹ پر پولیس نے تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 6کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی ایس پی عمر حیات نے کہا کہ جوزارہ چیک پوسٹ پر اسلحہ سمگل کرنے والے خاتون سمیت دو افراد رحمان گل،مسماۃ ص، جبکہ تھانہ صدر چیک پوسٹ پر منشیات سمگل کرنے والے لیوی اہلکارسمیت تین افراد حیدر علی،عزت میر ،فضل سبحان ساکنان بٹ خیلہ کو گاڑیوں سمیت گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئے۔ڈی ایس پی عمر حیات نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال و آبرو کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائی گی۔انہوں نے کہا کہ سمگلنگ سمیت کسی بھی قسم کی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -