واڑی‘ اراضی کے تنازعے پر 2 افراد کی جان چلی گئی

واڑی‘ اراضی کے تنازعے پر 2 افراد کی جان چلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واڑی(نمائندہ پاکستان)واڑی رامبیال میں اراضی کے تنازعے پر دوفریقین کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ہیں واقعات کے مطابق تحصیل واڑی کے نواحی علاقہ رامبیال میں جائیداد کے ملکیت کے تنازعہ پر جاری تنازعہ نے شدت اختیار کرکے فریقین نے فائیرنگ شروع کردی جس کے زد میں آکر اصغر خان ولد عنایت خان موقع پر جاں بحق جبکہ داؤد ،محمد قاسم پسران وزیر ذادہ اور وزیرذادہ ساکنان رامبیال شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو علاج و معالجہ کی غرض سے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کردئے گئے ہیں واڑی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔