کرا چی میں صنعتکا رو ں کے لئے خو شگوار ما حول مو جو د ہے ،نا صر شا ہ

کرا چی میں صنعتکا رو ں کے لئے خو شگوار ما حول مو جو د ہے ،نا صر شا ہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر محنت ، ٹرانسپورٹ و اطلاعات سیدناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولیات دے کر ملکی معیشت کو مزید فروغ دینے میں سنجیدہ ہے ۔ اس لیے سی پیک کے تمام منصوبوں میں صنعت کاروں کو بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرینگے ۔یہ بات انہوں معروف صنعت کار یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ گلزار فیروز کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گے اعشایئے کے موقع پر صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبہ میں ٹھوس اقدامات کررہی ہے جس میں دھابیجی ، خیرپور اور دیگر علاقوں میں صنعتی زون کے قیام ، بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات اور سی پیک کی ترجیحات کے حوالے سے کراچی میں صنعت ، محنت اور ٹرانسپورٹ سمیت ہر شعبہ میں منصوبے ترتیب دیئے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی دلچسپی کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کے ساتھ کئی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ خیر پور کے صنعتی زون میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور محترمہ نفیسہ شاہ نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ صوبہ بھر میں صنعتی شعبہ کی مزید ترقی کیلئے صنعت کاروں کے ساتھ شانہ بشابہ ہیں ۔ انکے کے مسائل سندھ حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کے لئے کوشش کی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کرا چی صنعتی حب ہے اسے ہم عا لمی سطح کا مر کز بنا نے کے لئے کوئی کسر نہیں چھو ڑینگے ۔ اس مو قع پر گلزار فیروز ،خالد توا ب ،زبیر ایف طفیل نے صنعت کا رو ں ،صنعتی معا ملات ،مسا ئل ،سرمایہ کا ر ی ،سر ما یہ کا ر چا ئنہ سٹی ،رو ڈ شو ز کے حوالے سے اپنی تجا ویز دیتے ہو ئے کہا کہ ہم حکومت کا ہر سطح پر ساتھ دینگے ہم صنعتیں لگا ئیں گے حکو مت ہمیں زمین فرا ہم کرے اور محکمہ تعا ون کریں ۔ ہم ملکی صنعتی تر قی کے لئے اپنا کر دا ر ادا کرینگے ۔تقریب میں سینیٹر عبدالحسیب خا ن ،عبدالسمیع خان ،عا ر ف حبیب ،مرزااختیا ر بیگ ،مرزااشتیا ق بیگ ،مسزبلور ،مر یم چوہدری ،کیپٹن ترا نہ ،سیکریٹری محنت عبدالرشید سولنگی ،سیکریٹری بو ر ڈ آصف میمن ،عبدالنبی میمن ،ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل ،ڈی سی کیپٹن فرید کے علا وہ صنعت کارو ں ،عمائدین شہرنے شر کت کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -