ثقافتی صنعت کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیحات میں ش امل ہیں:شہباز خان

ثقافتی صنعت کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیحات میں ش امل ہیں:شہباز خان

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر منوانے کے لئے عملی اقدامات شروع کررکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ ثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ماہ اگست میں "پشتو افسانہ کا صد سالہ جشن" منایا جارہا ہے اس طرح غیرمادی ثقافتی ورثے سے متعلق دو روزہ سیمینارکے انعقاد کے ساتھ ساتھ ہنرمندوں اور ارٹسٹوں کے استعداد کار اور کاروباری وسعت اور صلاحیت کو بڑھانے کے حوالے سے ایک روزہ ہیلپ ڈیسک بھی منعقد کررہیہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتو افسانوی ادب کا ملک کے سیاسی سماجی او معاشرتی اصلاح میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اسی طرح تحریک ازادی میں بھی پشتو ادب کا ایک نمایاں کردار ہے انہوں نے کہا کہ پشتو افسانہ نگار نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ پشتو ادب کو ملکی اور بین الاقوامی طرز پر تخلیق کی جائے، پشتو افسانہ کی صد سالہ تقریب پشتو افسانہ اور افسانہ نگار کا ایک اعتراف ہوگا انہوں نے مزیدبتایا کہ محکمہ ثقافت کو روائتی سرگرمیوں سے ہٹ کر بین الاقوامی طرز پر پاکستان کے ایک منظم ادارے کے طور پر بنانے کی طرف کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہیں اور انشاء4 اللہ سال ۲۰۱۷ میں ثقافتی صنعت اور غیر مادی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر منوانے میں کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی صنعت کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے برتن سازی کی احیاء4 اور ہنرمندوں کے سماجی حیثیت کو اجاگر کرنا بھی ایک ہماری ذمہ داری ہے، مٹی کے برتن سازی کے احیاء سے متعلق ایک بڑا پروگرام کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جو کہ ما ستمبر میں ممکن ہوسکے گا، کلچر سممٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شہباز خان نے کہا کہ کلچر سمٹ کا انعقاد کرکے ایک تاریخ رقم کرلینگے اور یہ ملک کی تاریخ کا پہلا بین الاقوامی سمٹ ہوگا جس میں بین الاقوامی مندوبین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد صوبے کے تمام بومنے والے زبانوں سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صوبہ بھر کے تمام زبان بولنے والوں کے مشاہیر اور دانشوروں کو دعوت دی جائے گی اسی طرح اکادمی ادبیات کے ساتھ مشترکہ طور پر بھی ادبی ورکشاپس منعقد کرنے کے حوالیسے اقدامات کئے جاررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اچھے خاصے ماہرین کی ایک مضبوط ٹیم موجود ہیں جسکی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاکر محکمہ انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -