شبقدر‘ گھریلو تنازعہ پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق

شبقدر‘ گھریلو تنازعہ پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی ) شبقدر مٹہ مغل خیل کے علاقہ دامان میں گھریلو تنازعہ پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جان بحق جبکہ بیٹی زخمی پشاور منتقل تفصیلات کے مطابق شبقدر تھانہ خواجہ وس کے علاقہ مٹہ دامان بادو بابا میں ملزم عالمزیب ولد اورنگزیب نے گھریلو تنازعہ پر اپنی بیوی اور بیٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیوی مسماۃ (ف)موقع پر جان بحق ہو گئی جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی واقعہ کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا جب زخمی کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے ملزم عالمزیب ولد اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -