ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق‘ 1 زخمی

ڈیرہ‘ ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق‘ 1 زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)درازندہ کے گاؤں ڈگہ میں اونٹ سے ٹکرا کر گہری کھائی میں گرنے والے موٹر سائیکل سواروں میں سے ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ،گلوٹی اڈہ کے قریب موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق درازندہ کے علاقے ڈگہ میں درابن سے تعلق رکھنے والے دو موٹرسائیکل سوار جاتے ہوئے اونٹ سے ٹکر کر گہری کھائی میں گر گئے جس سے ایک شخص حلیم شاہ ولد زمان شاہ سکنہ درابن جاں بحق جبکہ ایک شخص فیاض شیخ شدید زخمی ہوگیا ،دوسرے واقعے میں تھانہ یارک کی حدود میں گلوٹی اڈہ کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار عدنان اللہ مروت ولد سر انجام سکنہ ملا زئی ٹانک جاں بحق ہوگیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -