رقم کے تنازعے پر باپ بیٹوں نے خاتون پر کتا چھوڑ کر زخمی کردیا

رقم کے تنازعے پر باپ بیٹوں نے خاتون پر کتا چھوڑ کر زخمی کردیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)پروآ کے گاؤں سکندر جنوبی میں رقم کے تنازعے پر باپ بیٹوں نے خاتون پر کتا چھوڑ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ میں گاؤں سکندرجنوبی کی رہائشی صابوبی بی دختر غلام شبیر رقم کے تنازعے پر اللہ بخش ولد غلام حیدر کے گھر گئی اس دوران اللہ بخش اور اسکے دو بیٹوں سبحانی اور خدا بخش نے اپنا پالتو کتا اس پر چھوڑ دیا جسکے کاٹنے سے صابو بی بی زخمی ہوگئی ،پروآ پولیس نے صابو بی بی کی رپورٹ پر باپ اور دو بیٹوں کے خلاف 289ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -