شبقدر‘ گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق

شبقدر‘ گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر خواجہ اوس کلی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ۔ تھانہ خواجہ اوس میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ شبقدر کے علاقہ خواجہ اوس میں گھریلوں نا چاقی پر عالمزیب نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ (ر) کو قتل کر دیا ہے ۔ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ خواجہ اوس پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔جہاں پر مقتولہ کے بیٹے احتشام نے والدہ کے قتل کیخلاف اپنے والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -