مردان میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

مردان میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

  

مردان (بیورورپورٹ ) مردان میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران خان کے دفتر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان ،مختلف محکموں کے آفیسران کے علاوہ پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل، تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ ،چیئرمین غلام سرور صراف ،سینئر نائب صدراویس خان ،گجوخان کے جنرل سیکرٹری عبدالدیان خان سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلا س میں فیصلہ میں جشن آزادی کے تقاریب کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں اور بعدمیں فیصلہ کیاگیا کہ چودہ اگست کے دن خیبرپختون خوا ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی جس میں سکول کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلے ہوں گے اس طرح بازاروں اور دکانات کی سجاوٹ پر انعامات دیئے گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ مختلف سرکاری محکموں پر قومی پرچم لہرانے اور چراغاں کرنے کا کام جلد ازجلد مکمل کرے اورشہر کے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر بھی قومی جھنڈیا ں لگائی جائیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -