ایکسائز کی کارروائی، 6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

ایکسائز کی کارروائی، 6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر )ایکسائز پولیس (پی آئی او ) کراچی نے ایک کارروائی کے دوران 6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز پولیس پی آئی او کراچی نے خفیہ اطلاع ملنے پر اے ای ٹی او سید محمد صادقین اور انسپکٹر نثار احمد نے کارروائی کرتے ھوئے منگھو پیر روڈ پر رکشے نمبر 5202 سے 6 کلوگرام چرس (گردا) برآمد کرلی اور ملزم رکشہ ڈرائیور ریاض خان کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدم درج کرکے تفتیش شروع کردی ھے۔ دریں اثناء4 ایک بیان میں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس ٹیم کو مبارکباد دیتے ھوئے متعلقہ افسران کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -