کامیاب کارروائی کے بعد ملزمان گرفتار ہوئے‘ صابر نواز

کامیاب کارروائی کے بعد ملزمان گرفتار ہوئے‘ صابر نواز

  

ہنگو ( بیورو رپورٹ)ہنگو پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دہشت گری کی غرض سے ہزاروں کارتوس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کر لئے ،ڈی ایس پی ہنگو عمر حیات خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر عبدالعلی چیک پوسٹ جوزارا کے انچارج اے ایس آئی صابر نواز نے ٹل سے آنے والی سوزوکی پک اپ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 9mmپستول کے 18ہزار کارتوس برآمد کرکے 2ملزمان میاں بیوی رحمان گل اور اس کی زوجہ صدیقہ کو گرفتار کرکے 5AAکے تحت مقدمہ درج کرلیا ،ڈی ایس پی عمر حیات خان کے مطابق ملزم گل رحمان اپنی بیو ی صدیقہ کی مدد سے 18ہزار کارتوس دہشت گردی کی غرض سے پنجاب سمگل کر رہا تھا دونوں ملزمان میاں بیوی کو مذید تفتیش کیلئے ہنگو حوالات منتقل کر دیا گیا ،دوسری جانب تھانہ صدر کے ایس ایچ او فضل محمد خان اور اے ایس آئی محمد شفیق نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران صدہ کرم ایجنسی سے آنے والی موٹر کار نمبر PH005اسلام آباد کے خفیہ خانوں سے 6کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے 3ملزمان حیدر علی ،عزت میر اور فضل سبحان جن کا تعلق بٹ خیلہ ملاکنڈ سے ہے کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -