بونیر‘ سواڑی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی

بونیر‘ سواڑی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی ۔جس نے الیکٹرانک کے دکان سمیت دیگر دکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔ٹی ایم اے ڈگر کا عملہ اور مقامی چوکی کے پولیس بروقت پہنچنے پر آگ پر قابو پالیا گیا ۔بازاریو نین کے سیکرٹری پرویز خان کے مطابق آگ نے انکے دکان اور گودام میں تیس سے پییتیس لاکھ روپے کا نقصان کیا ہے ۔جبکہ مارکیٹ کے باہر کھڑا موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گیا ۔ٹی ایم او محمد ذادہ نے فوری طور پر رابطہ کرنے پر فائیر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچتے ہی مزید نقصان سے بچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مرکزی بازار سواڑی میں نامعلوم وجو ہات کی بناء پر آگ لگ گئی ۔جس نے الیکٹرانک کے دکان میں تباہی مچادی ۔دکان میں لاکھوں روپے کی ڈیپ فریزر ۔بجلی کے پنکھے ،واشنگ مشین اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔مھٹائی اور پکوڑے بنانے والے کے دکان میں کے گودام میں آگ لگنے سے تین لاکھ کا نقصان پہنچا ۔اس موقع پر متاثرہ دکاندار اور یونین کے سیکرٹری پرویز خان نے ٹی ایم او محمد ذادہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ اور عملہ کو روانہ کرکے مزید نقصان سے ہمیں اور بازار کو بچایا ۔انہوں نے کہا کہ آگ نے میرے گودام اور دکان میں 30 سے 35 لاکھ روپے کانقصان کیاہے ۔