جندول‘ درجنوں افراد کے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

جندول‘ درجنوں افراد کے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

  

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ یونین کونسل کامبٹ میں تحریک انصاف کے کونسلر نے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لی ، گذشتہ روز تحصیل ناظم سعید احمد باچہ کی سربراہی میں بانڈئی شاہ میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی ناظم محمد رسول خان ، تحصیل امیر مولانا نجم اللہ ، ضلعی کونسلر مولانا عمران الجندول سمیت مقامی امراء نے شرکت کی ، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم نے کہا کہ ہم ضلع بھر کے گلی گلی کے مسائل سے باخبر ہیں انہوں نے کہا کہ جندول کے بنیادی مسائل بجلی لوڈشیڈنگ ،پانی کی قلت ، روڈ و کوچہ جات کی پختگی اور تعلیمی ادروں کے قیام پر زور و شور کیساتھ کام جاری ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران کرپشن سے پاک صاف ہیں الزمات عائد کرنے والے جمعت اسلامی کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، تحصیل ناظم سعید احمد باچہ نے کہا کہ جو لوگ خود بھوکے بے روزگار اور تعلیم و دیگر سہولیات محروم نہ ہو انہیں عوامی مسائل کا پتہ نہیں ہوتا ، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیی ادارے ،روڈ ،کوچہ جات ، ہسپتال ،کالج ،پل و دیگر ادارے جماعت اسلامی کے ممبران کے بنائے ہوئے ہیں الزامات عائد کرنے والے لوگ پہلے اپنی کارکردگی واضح کریں ، تقریب کے دوران بیس خاندانوں نے تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -