یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تھانہ کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں میں تیاریاں جاری

یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تھانہ کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تھانہ کے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں میں تیاریاں جاری ہیں۔ اور یوم آزادی کو حسب روایات قومی جوش و جذبے اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں شہید عادل شہزاد ہائی سکو ل تھانہ میں ایک اہم میٹنگ پرنسپل محمد زیب کی صدارت میں ہوا جس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی اور دلچسپی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تقریب کے مختلف امور پر تفصیلی غور ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حسب روایات یوم آزادی کو شیان شان طریقے سے منایا جائے گا۔