آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسٹرالوجر:علی زنجانی
برج حمل
07 اگست پیر۔ شریک حیات کی بے جا خواہشات کے باعث کشیدگی ہو سکتی ہے۔ معاملات غلط فہمی کا شکار رہیںسوچ مثبت رہے گی۔عزت و توقیر میں اضافہ ہو سکے گا۔
برج ثور
07 اگست پیر۔ اہم کاروباری معاہدے طے ہو سکیں گے جو منافع بخش رہیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہونگی۔ پیار محبت کی فضا قائم ہو گی۔قسمت کا ساتھ رہے گا۔
برج جوزا
07 اگست پیر۔ بیرون ملک سفرکے سلسلے میں آسانیاں ملیں گی۔ شریک حیات سے اختلاف رائے ‘ بدمزگی سے گھر کا سکون بربادہو سکتا ہے۔ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔
برج سرطان
07 اگست پیر۔ سرمایہ کاری کرتے وقت محتاط رہیں ورنہ مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ عزیز و اقارب کے ساتھ محبت بڑھے گی۔ عشق کے امور میں بہتری اور درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا۔
برج اسد
07 اگست پیر۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ گھریلو مسائل کے باعث خواہ مخواہ کی ٹینشن رہے گی۔
برج سنبلہ
07 اگست پیر۔ جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔حسب حیثیت سواری لے سکیں گے۔
برج میزان
07 اگست پیر۔ کاروبار میں بہتری کیساتھ مالی پوزیشن بھی مستحکم ہو سکے گی۔ نامکمل کام مکمل کر سکیںگے ‘ذہن پر سے بوجھ کم ہو سکے گا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔
برج عقرب
07 اگست پیر۔ بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔
برج قوس
07 اگست پیر۔ مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔
برج جدی
07 اگست پیر۔ دوستوں سے اختلاف رائے کا امکان ہے۔ دوسروں سے وابستہ توقعات میں ناکامی کا اندیشہ ہے۔ زیادہ کام سے صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ صحت جسمانی کا بھی خیال رکھیں۔
برج دلو
07 اگست پیر۔ کسی خوشگوار تبدیلی کی خبر ملے گی۔ اپنے ہم خیال افراد سے رابطہ کریں جو کھیلوں کے امور سے متعلقہ کاروبار یا کسی ایسے کاروبار کے معاملے میں مددگار ہوں جو فوائد کے لحاظ سے وسیع ہو۔
برج حوت
07 اگست پیر۔ آج فوری آرام کرنا مفید رہے گا اور غذا کی طرف خصوصی توجہ دیں صبح کو کوئی مالی معاملہ مسائل کا شکار ہوگا تاہم شام تک اس مسئلہ کا حل معلوم ہو جانے سے اطمینان مل جائیگا۔

مزید :

ہاروسکوپ -